ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ٹائر پھٹنے سے کار پلٹی، تین خواتین سمیت پانچ افرادہلاک

راجستھان کے بھرت پور ضلع میں ٹائر پھٹنے سے کار پلٹی، تین خواتین سمیت پانچ افرادہلاک

Sun, 14 Jan 2018 23:59:45    S.O. News Service

جے پور،14؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)راجستھان کے بھرت پور ضلع کے بیانا تھانہ علاقے میں آج ایک گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو ہوکر پلٹ گئی، جس سے تین خواتین سمیت پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔بیانا کے علاقائی افسر(سی او)ہمانشو شرما نے بتایا کہ بیانا کے بھرت پور ہائی وے پر سالاوات بھاٹک کے تقریباًایک گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے بعد بے قابو ہوکر پلٹ گئی، جس سے کار میں سوارافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ پانچ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک ہے جنہیں بھرت پور ریفر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاشوں کو مقامی اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔


Share: